سماہنی ماں نے خود اور چار بچیوں کو زہر کھلا دیا

آزاد کشمیر: سماہنی ماں نے خود اور چار بچیوں کو زہر کھلا دیا ، وجہ خاوند کے طعنے ؟ انتہائی افسوسناک خبر

سماہنی اڑان نیوز آج کے اس دورمیں بھی خواتین کو اولاد سے متعلق طعنوں کا سامنا ۔تفصیلاے کے مطابق سماہنی کے گاوں گڑھا چوکی میں چار بچوں کی ماں نے اولاد نر ینہ نہ ہونے کے خاوند کے آئے روز کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر کھانے میں چوہےمار گولیاں ملا کر خود اور چار معصوم بچیوں کو کھلا دیا ۔ جس کے بعد ماں سمیت چاروں بچیوں کو میرپور ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جا رہا تھا کہ دو معصوم بچیاں دم توڑ گئیںجبکہ ماں اور دو بچیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں