سینئر وزیر اور اسپیکر اسمبلی سکندر حیات کے حق میں بول پڑے

وزیراعظم کی آڈیو کال ریکارڈنگ، سینئر وزیر اور اسپیکر اسمبلی سکندر حیات کے حق میں بول پڑے، وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

فاروق حیدر آڈیو لیکس کی وضاحت کریں، لغو زبان کا استعمال باعث شرم ہے: شاہ غلام قادر، طارق فاروق
مظفرآباد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وزیر اعظم آزادکشمیر کی آڈیوکے بعد آزاد کشمیر میں ایک بھونچال سا آگیا جس کے بعد مختلف قسم کے سوال پیدا ہو گئے، وزیر اعظم کی تبدیلی سے متعلق تجزیہ کیا جا رہا جبکہ آج سینئر وزیراور اسپیکر اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی اڈیو باعث تشویش ہے ، سالار جمہوریت کیخلاف استعمال کی گئی زبان کسی بھی کارکن کے لیے قابل قبول نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات کی ریاست اور ریاست کی عوام کے لیے بڑی خدمات ہیں۔فاروق حیدر کے لیے وہ محسن کا درجہ رکھتے ہیں ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنی پوزیشن واضع کریں : سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور سینئر وزیر طارق فاروق کی گفتگو
بحوالہ روزنامہ جموں کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں