وزیر اعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد( اڑان نیوز)وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، وہ وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر چین پہنچے،بیجنگ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی سفیر لی لائفنگ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، روانگی سے قبل ان کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی کے باعث تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے، پاک چین شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ دورے کا آغاز کررہا ہوں اور پر اعتماد ہوں کہ دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دورے میں بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں ہون گی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے جبکہ دونوں ممالک کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، چین کے تعاون اور دوٹوک حمایت پر شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں