۔جعل ساز بشیر ضیائی،سبیل چوہان بے نقاب شہریوں کا شدید ردعمل ،مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

میرپور (خبر نگار)چوہدری محمد بشیر ضیائی ولد فرمان علی نے اپنے بیٹے سبیل چوہان کو ایس ڈی او بھرتی کروانے کیلئے جعلسازی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اداروں کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جس کے بعد جعل سازی منظر عام آنے پر انتظامیہ نے تمام تر جعلی دستاویزات منسوخ کر دئیے جس کے بعد شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے حکام سے جعل سازوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد بشیر ضیائی ولد فرمان علی نے اپنے بیٹے سبیل چوہان کو ایس ڈی او بھرتی کروانے کے لئے جعلسازی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور اپنے بیٹے سبیل چوہان کو ایس ڈی او تقرری مہاجرین مقیم پ اکستان کے کوٹہ پر کروالی اور اس حوالہ سے درکار کاغذات باشندہ ریاست ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بھی مبینہ طور پر جعلسازی سے پٹواری ودیگر ذمہ داران کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے تیار کروا لیے کہ اب وہ کرایہ کے مکان میں میرپور رہ رہا ہے اور اب اس کا ادھر کوئی کاروبار وغیرہ نہ ہے وہ گوجرنوالہ منتقل ہو گیا ہے اس لیے ترک سکونت کر رہا ہے جبکہ متاثرہ نوجوان کی درخواست پر جپ ڈپٹی کمشنر میرپور نے انکوائری عمل یں لائی تو جعلسازی پکڑی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر میرپور نے جعلسازی سے جاری شدہ سرٹیفکیٹ کو تاریخ اجراء سے ہی منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید سے جعلساز بشیر ضیائی جعلی ایس ڈی او سبیل چوہان اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ کا اندارج کرا نے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں