سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آذاد کشمیر چودھری محمد اشرف سابق وزیر حکومت ارشد محمود غازی کے گھر پہنچ گئے.اہم خبر

میرپور سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر میرپور میں سیاسی میدان سج گیا، الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےحلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
ضمنی الیکشن کی آمد آمد ہے اور سیاسی ملاقاتیں بھی جاری ہیں، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف غازی منزل پہنچ گئے،ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئی اور میرپور میں 24 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی. اس موقع پر احسن غازی اور چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے.
اس ملاقات کے حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات انتہائی اہم ملاقات ہےاور اس ملاقات کا وقت بھی اچھا ہے کیونکہ آج ہی ارشد محمود غازی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خادم نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہےاور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصدارشد محمود غازی کی حمایت حاصل کرنا ہے ، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ارشد محمود غازی کس کی حمایت کرتے ہیں ۔
بول کشمیر نیوز نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اس ضمنی الیکشن میں ارشد محمود غازی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد اشرف کے علاوہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محموداور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی غازی منزل کا دورہ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےگزشتہ روز حلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں