چوہدری محمد اشرف کی سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات

چوہدری محمد اشرف کی سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی
میرپور اڑان نیوز حلقہL.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ، ہر آنے والا دن سیاسی طور پر اہم دن ہوتا جا رہا ہے اسی سلسلے میں آج سابق معاو ن خصوصی برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد اشرف کی اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یسین کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں24 ستمبر کو میرپور میں آنے والے ہولناک زلزلے پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متاثرین زلزلہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
اس کے علاوہ ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئی اور میرپور میں 24 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور انشااللہ میرپور کی سیٹ اس بار پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےگزشتہ روز حلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ۔امیدواران کاغذات 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں جس پر 30 اکتوبر کو امیدواران کا اعلان کیا جائے گااور اس کے بعد 31 اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر میرپور میں سیاسی میدان سجنے والا ہے جس کے بعدمیرپور میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیںہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں