بھمبر سرکاری ڈپو سے آٹا غائب،عوام کی پریشانی میں اضافہ، نوٹس لینے کا مطالبہ

بھمبر سرکاری ڈپو سے آٹا غائب،عوام کی پریشانی میں اضافہ، نوٹس لینے کا مطالبہ
بھمبر (بیورو رپورٹ)ضلع بھمبر میں آٹے کا شدید بحران سرکاری ڈپو سے آٹا غائب صدیقی فلور ملز جبی کو گندم کی فراہمی بند بھمبر سمیت سماہنی برنالہ کے لائن آف کنٹرول کے رہائشی آٹا بحران سے شدید متاثرحکومت آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے بالخصوص کنٹرول لائن کے رہائیشیوں سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے درپے باخبر ذرائع کے مطابق آٹا مہنگا کرنیکے لییے حکومت کی طرف سے گندم بحران جان بوجھ کر پیدا کیا جا رہا ہے گندم کا کوٹہ اپریل تک موجود نہ ہونے کے باوجود موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے پاکستان میں پنجاب۔ خیبر پختونخواہ۔ بلو چستان اور سندھ میں آٹے کی سبسڈی برقرار آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے رہایشیوں کے لیے حکومت کادوہرا معیار عوام علاقہ میں شدید بے چینی وزیراعظم۔ چیف سیکرٹری۔ سیکرٹری مالیات سے گندم کی فی الفور فراہمی اور آٹے کی سبسڈی برقرار رکھنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا بھمبر میں سرکاری ڈپو سے آٹا مکمل طور پر غائب ہو جانے سے شہری آٹے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ کنٹرول لائن پر رہائیشیوں کے لیے بھی آٹے کی سپلائی بند ہو جانے سے کنٹرول لائن کے رہائیشیوں کو بھی آٹا نہ ملنے کی شکایات عام ہیں دوسری طرف با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھمبر سمیت آزاد کشمیر بھر میں آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا جا رہا ہے حکومت کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی باز گشت کے بعد فلور ملوں کو گندم کی فراہمی بھی بند کی جا رہی ہے ضلع بھمبر میں سرکاری ڈپو پر آٹا فراہم کرنے والی صدیقی فلور ملز جبی میں بھی گندم کی سپلائی روک دی گئی ہے اور موقف ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گندم کا کوٹہ ختم ہو چکا ہے جبکہ معاہدے کے تحت اپریل کے آخر تک کوٹہ موجود ہے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آٹے کے نرخوں کو بڑھانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے جس پر عوام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام صوبوں کے اندر آٹے کی سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بالخصوص ضلع بھمبر اور ملحقہ کنٹرول لائن کے عوام کو سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوتی جا رہی ہے اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے کنٹرول لائن کے عوام کیساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دینگے ضلع بھمبر کے عوام بالخصوص کنٹرول لائن کے رہائیشیوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے آٹے کی سبسڈی نہ چھینی جائے اور فلور ملوں کو گندم کی فراہمی جاری کر کے آزاد کشمیر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں