ان نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد بھینس کو دلدل سے باہر نکال دیا

میرپور()نیوسٹی دلدل میں بھینس پھنس گئی، ریسکیو اہلکاران نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد بھینس کو دلدل سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے قریب پانی کا پائپ پھٹ جانے سے کافی عرصہ سے پانی ضائع ہو کر خالی جگہ میں دلدل بن گئی۔ گذشتہ روز محکمہ جنگلات کے ملازم چوہدری عجائب کی اس بھینس دلدل میں پھنس گئی۔ عوام علاقہ نے پھنسی بھینس کو دیکھ کر ریسکیو اہلکاران سے رابطہ کیا۔دوگھنٹے کی کوشش کر کے ریسکیو اہلکاران محمد اشتیاق سبحانی، عمران خلیل، صدیر خان و دیگر نے مل کر پھنسی بھینس کو دلدل سے نکال دیا۔

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں