چوہدری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر ریٹائرمنٹ تقریب رپورٹ: محمد اسحاق چوہان

چوہدری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر ریٹائرمنٹ تقریب
رپورٹ: محمد اسحاق چوہان
ممتاز دانشور عظیم علمی و ادبی شخصیت چوہدری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب میرپور کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت قرآن کی سعادت مولوی محمد اعظم نے حاصل کی ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین محترم احتشام نور عطاری نے پیش کیا۔ رومی کشمیر عارف کھڑی حضرر میاں محمد بخشؒ کا کلام یوکے سے تشریف لائے ہوئے مہمان لالہ قدیر احمد قدیر نے خوبصورت اور دلنشین آواز میں پڑھا اور حاضری سے زبردست داد وصول کی اس تقریب کی صدارت راجہ طارق محمود خان کسٹوڈین جائیداد متروکہ آزادکشمیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر تھے نظامت کے فرائض مسعود عباسی ڈپٹی کسٹوڈین مظفرآباد نے سرانجام دئیے۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری چیئرمین سپرہینڈ چیرٹی یو کے نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان خداداد صلاحیتوں کے مالک انسان ہیں ان کا کردار ہمیشہ ساندار رہا ہے خدمت انسانی کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے آئندہ زندگی میں بھی یہ تسلسل جاری رہے گا۔ چوہدری محمد مشتاق سابق جسٹس شریعت کورٹ آزادکشمیر نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک انسان ہیں ان کا کردار شاندار لازوال اور بے مثال ہے ایسے لوگ معاشرے کیلئے باعث برکت ہوتے ہیں چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان نے پناہ صلاحیتوں کے حاصل ہیں ان کے والد گرامی نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کی اور چوہدری خلیق الزمان بھی اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد عملی طور پر سیاسی میدان میں اپنا بھرپور کردارادا کرینگے۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ چوہدری خلیق الزمان ایک تحریک ایک جدوجہد اور ایک انقلاب کا نام ہے۔ خدمت انسانی کا جذبہ انہیں وراثت میں ملا ہے ان کے والد گرامی صوفی محمد یعقوب شہید نے ظلم جبر اور استحصال کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کو بنیادی حقوق دلوانے میں بھرپور کردارادا کیا ہماری خواہش ہے کہ چوہدری خلیق الزمان ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوائیں۔چوہدری یونس آڑوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان معاشرے کیلئے امید کی کرن ہیں ان کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ جب میں پنجاب یونیورسٹی میں اہم اے کر رہا تھا تو ان کے والد نے میری بھرپور رہنمائی کی محمد عظیم دت ایڈووکیٹ سابق صدر جموں وکشمیر محاذ رائے شماری نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان اعلیٰ اخلاق و کردار کے حامل انسان ہیں دکھی اور بے سہارا لوگوں کی مدد ان کا طرۂ امتیاز ہے چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان جیسے سچے کھرے، امانتدار اور دیانتدار انسان کی عملی سیاست میں شدید ضرورت ہے۔ امید ہے کہ وہ جس طرح محکمہ کسٹوڈین کی عزت افزائی کا باعث بنے اسی طرح سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔ ناصر سعید انصاری ایڈووکیٹ نے کہا خلیق الزمان ظلمت کے اندھیروں میں امید کی کرن ہیں ایسے لوگ معاشرے میں اپنا مثبت اور جاندار کردارادا کر سکتے ہیں راجہ طارق محمود خان کسٹوڈین آزادکشمیر اور صدر تقریب نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین نے زندگی کے 29 سال محکمہ کسٹوڈین میں گزارے اور محکمہ عزت و وقار نیک نامی میں بھرپور کردارادا کیا ملازمین اور متاثرین کیلئے جاندار طریقے سے ان کے مسائل کے کوشاں رہے راجہ طارق خان نے کہا کہ محکمہ میں عزت بنانا اور کردار بچانا مشکل کام ہوتا ہے مگر چوہدری خلیق الزمان نے عزت بھی بنائی اور کردار بھی بچایاآج لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد کر رہے ہیں یہی ان کی کامیابی کی دلیل ہے اللہ انہیں آئندہ زندگی میں استقامت عطاء فرمائے ڈاکٹر خلیق احمد ڈائریکٹر مسٹ میرپور نے کاہ کہ چوہدری خلیق الزمان ایک بہترین اور ہمدرد انسان ہیں اور دور بین شخصیت کے مالک ہیں راجہ محمدالیاس سابق کونسلر یوکے نے کہا کہ مختصر وقت میں چوہدری خلیق الزمان کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنا مشکل ہے موصوف ایک بلند ہمت انسان ہیں راجہ محمد یٰسین قیصر ڈپٹی کسٹوڈین کوٹلی نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ہمیشہ اخلاق پیار و محبت کے ساتھ پیش آتے رہے۔ سردار پرویز یعقوب ڈپٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں