ہم کشمیر کے نوجوانوں کامستقبل بہتر دیکھنا چاہتے ہیں

میرپور(اڑان نیور)فیسٹیول کا مقصد صرف کھیل تماشہ نہیں ہم کشمیر کے نوجوانوں کامستقبل بہتر دیکھنا چاہتے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے دشمن بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمہارے ظلم وستم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہم فیسٹیول کے تمام ایونٹ کو یکجہتی کشمیر کے نام سے کریں گے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین ڈڈیال فیسٹیول راجہ سکندر علی نے ڈڈیال کے سیاسی، سماجی زعماء تاجروں اور نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ نوجوان نسل بے راہ روئی سے دور ہوکر اچھے کاموں میں اپنا وقت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کے گرونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویرن ہو جاتے ہیں۔ ہم نے اس ایونٹ کو یکجہتی کشمیر کے نام سے منسوب کر دیا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کی اہمیت کو بھی اجاگر کرکے نوجوان نسل میں اس اہمیت کو اجاگر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اس موقع پرتاجروں، سیاسی و سماجی راہنماؤں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں