لاک ڈاؤن میں شادی؛ دولہا دلہن کو انوکھے طریقےسے گھر لے آیا

لاک ڈاؤن میں شادی؛ دولہا دلہن کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے آیا

کراچی: کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریبات پر عائد پابندی بھی دولہا کو اپنی دلہن سے دور نہ رکھ سکی۔


گلستان جوہر کا رہائشی انتہائی سادگی کے ساتھ شاہ فیصل کالونی سے اپنی دلہن کو بیاہ کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے آیا ، شادی کی تقریب میں گھر کے چند قریبی افراد نے شرکت کی۔
دولہا کے بھائی انوار الحق نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گلستان جوہر بلاک 13 کے رہائشی ہیں اور ان کے بھائی ریحان الحق کی شادی 2 اپریل جب کہ ولیمہ 3 اپریل کو ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت سندھ کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دونوں تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں جب کہ ولیمے کیلیے بینکوئٹ بھی بک کرا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں