چوہدری جہانزیب سے حمایت حاصل کرنے سنٹرل جیل پہنچ گئے

میرپور(وقائع نگار)یونین کونسل کھاڑک میں کمزور پوزیشن پی ٹی آئی رہنما جیل میں قید چوہدری جہانزیب سے حمایت حاصل کرنے سنٹرل جیل پہنچ گئے مشاورت، شکوے گلے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے تین رکنی وفد نے سنٹرل جیل میرپور میں قید یونین کونسل کھاڑک کے مرکزی رہنما چوہدری جہانزیب سے ملاقات کی اور ان سے بیرسٹر سلطان کی حمایت مانگ لی۔ ملاقات میں رہنماؤن کے مابین گلے شکوے اور یقین دہانیاں بھی ہوئیں تاہم چوہدری جہانزیب نے فوری حامی بھرنے کی بجائے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے یونین کونسل کھاڑک ماضی میں بیرسٹر سلطان کا قلعہ تصورت کیا جاتا تھا مگر اب صورتحال مختلف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں