ایک اور جمعہ،ایک بار پھر گرفتاری، عدالت سے گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی عدالت سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں کیس کی کارروائی جاری ہے۔نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے جب کہ پولیس نے عدالت کی طرف جانے والے راستے بند کررکھے ہیں، پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے

راستے بند کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نیب کی ٹیم نے نوازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو لیگی کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت جا پہنچی، کارکنان کی احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی،کئی کارکنان کمرہ عدالت میں گھس گئے جہاں بدنظمی کے باعث دھکم پیل کی وجہ سےکمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔ٹیبل ٹوٹنے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نیچے آگرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں