لیگی رہنما کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، درخواست جمع کروا دی

میرپور سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر میرپور میں سیاسی میدان سج گیا، الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےحلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ، پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں ضمنی الیکشن کے لیے سرگرم ۔
تاہم ضمنی الیکشن کے خوالے سے آج ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب لیگی رہنماء افتخار خادم نے کاغذات نامزگی واپس لینے کے لیے درخواست جمع کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما افتخار خادم جن کو سابق وزیر صحت ارشد محمود غازی کی بھرپور حمایت بھی حاصل تھی نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر الیکشن نہیں لڑ سکتا ۔ لیگی رہنما کے اس فیصلے نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ افتخار خادم کو مسلم لیگ ن کے بانی رہنماء ارشد محمود غازی کی حمایت بھی حاصل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں