کاغذات نامزدگی برائے امیدوار قانونی ساز اسمبلی ایل اے تین منظور

میرپوربول کشمیر نیوز سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر میرپور میں سیاسی میدان سج گیا، الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےحلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ۔
پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں و آزاد امیدواران ضمنی الیکشن کے لیے سرگرم ہیں ۔اسی سلسلے میں52 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جن میں سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان ،چوہدری محمد سعیدکی اہلیہ شگفتہ سعید، چوہدری صہیب سعید، چوہدری محمد اشرف ،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اشفاق رٹوی سمیت 52امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اشفاق رٹوی کے کاغذات نامزدگی برائے امیدوار قانونی ساز اسمبلی ایل اے تین منظورکر لیے گئے ۔ راجہ محمد اشفاق رٹوی کا آبائی گاؤں رٹہ تحصیل ڈڈیال ہے ۔ اور وہ گذشتہ پچیس سال سے میرپور شہر میں مقیم ہیں ۔ سیاسی و سماجی اور مذہبی حلقوں میں منفرد مقام رکھنے والے امیدوار اسمبلی راجہ محمد اشفاق رٹوی اپنی جیت کے لیئے پرعزم ہیں ۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حلقہ ایل اے تین کا ووٹر باشعور ہے ۔ اور حالیہ ضمنی انتخاب میں وہ اپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کریں گے ۔ اور باعمل باکردار اور ہر وقت عوام کے درمیان رہنے والے امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی جانب سےگزشتہ روز حلقہ L.A. 3 میرپور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میرپور ضمنی انتخابات 24 نومبر 2019 کو ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں