ایس ایچ او ڈڈیال کی دبنگ کاروائی، 2 ملزمان گرفتار

ڈدیال(اڑان نیوز اویس اسلم سے )ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاںجاری ، 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ڈڈیال عمار ڈار نے ہمراہ نفری اقبال ,IHCنظام ,DFCراجہ تصور منیر، عنصر مٹھو، راجہ شمیم ، طاہرشاہ، ناصرشاہ اور ظہیر نے انب اور جلال آباد کے مقام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان اکرم خان ولد کالا خان قوم گجر ساکن جلال آباد سے ہیرون اور طیب مجتبہ ولد مروت قوم راجپوت ساکن انب سے 03 بور پسٹل اور 02 دانا روند سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے تفتیش جاری ۔ ڈڈیال پولیس کی اس کاروائی کو عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی جاری رکھے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں